سرگودھا کے بازاروں میں دو بارہ تجاوزات کی بھرمار،گرینڈ آپریشن کلین اپ کی تیاریاں

بدھ 16 جولائی 2025 10:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)سرگودھا کے بازاروں میں دو بارہ تجاوزات کی بھرمار کا نوٹس لیتے ہوئے گرینڈ آپریشن کلین اپ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے انکروچمنٹ انچارج ملک شاہد محمود کی زیر نگرانی اندرون شہر بازاروں اور بلاکوں سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا گیا لیکن تاجران کی طرف سے دو بارہ تجاوزات کی بھرمار کا نوٹس لیتے ہوئے چیف افیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد نے شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم کے احکامات جاری کرتے ہوئے مہر خلیل سے سینئیر انکروچمنٹ انسپکٹر کا اضافی چارج واپس لیکر ملک شاہد محمود کو سینئیر انکروچمنٹ انسپکٹر تعینات کردیا اور اضافی چارج کے واپس لینے پر مہر خلیل کو سپرنٹینڈنٹ واٹر ورکس پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔