لوئر دیر کے تحصیل ادنزئی میں مون سون شجرکاری مہم شروع

بدھ 16 جولائی 2025 13:49

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) لوئر دیر کے سب ڈویژن ادنزئی میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ادنزئی سلیم ایوبی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادنزئی، چیئرمین ملاکنڈ بورڈ، ایس ڈی ایف او ادنزئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی دیر پائن کے ساتھ مون سون / پھلدار شجرکاری مہم کے تحت بی آئی ایس ای ملا کنڈ اور فشنگ ہٹ چکدرہ میں مختلف پودے لگائے۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم میں میڈیا کی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جن کی وساطت سے عام لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ مون سون میں زیادہ سے زیادہ درخت اور پھلدار پودے لگائیں تاکہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کوکم کیا جا سکے۔