روس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں5 افراد ہلاک

بدھ 16 جولائی 2025 16:43

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) روس کے علاقے خاباروسک میں لاپتہ ہونے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہنگامی حالات کی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ امدادی کارکن تفتیش کاروں کے ساتھ مل کر جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کے ملبے کا جائزہ لیں گے اور حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فلائٹ ریکارڈر کی تلاش کریں گے۔

(جاری ہے)

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک ہو گئے جن میں عملے کے 3 ارکان اور 2 تکنیکی ماہرین شامل تھے۔ تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجی ایوی ایشن کمپنی اے پی ویزلیٹ ایل ایل سی کے زیر انتظام ایم آئی۔ 8 ہیلی کاپٹر پیر کو اوخوتسک سے مگدان کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران لاپتہ ہو گیا،جس کا ملبہ اوخوتسک سے تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر کیپ گاڈیکان کے قریب جنگل میں پایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عملہ مقررہ وقت پر رابطہ کرنے میں ناکام رہا اور ایمرجنسی لوکیٹر بیکن چالو نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :