عراق کے کردستان ریجن میں آئل فیلڈز پر ڈرون حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 16 جولائی 2025 20:35

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) عراق میں امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد صوبے دہوک میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام سرسانگ آئل فیلڈز کونشانہ بنایاگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2 ڈرونز کے ذریعے ضلع ذاخو میں واقع نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام چلنے والی پیش کبیر آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ اسی ضلع میں واقع ایک اور آئل فیلڈ کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں آئل فیلڈز کی عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جب کہ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔