بنگلہ دیش نے سری لنکا کو فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

بدھ 16 جولائی 2025 23:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش نے سری لنکن سرزمین پر کوئی ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔ بنگلہ دیش نے 133 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تنزید حسن نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مہدی حسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا 46 اور ڈاسن شناکا 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں صرف 11 رنز کے عوض حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف تنزید حسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 16.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تنزید حسن نے 6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لٹن داس نے 32 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :