جاپان میں دنیا کی مہنگی ترین ٹرین، دو روزہ سفر کی قیمت 55 لاکھ روپے

اس شاندار ٹرین میں ایک وقت میں صرف 30 افراد ہی سفرکرسکتے ہیں،رپورٹ

جمعرات 17 جولائی 2025 12:32

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) جاپان کی مشہور لگژری ٹرین سیون اسٹارز ان کیوشو دنیا کی مہنگی ترین ریل گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جس میں دو روزہ سفر کی قیمت 50 سے 55 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس شاندار ٹرین میں ایک وقت میں صرف 30 افراد ہی سفرکرسکتے ہیں، جس سے اس کی پرائیویسی، آرام اور معیارکا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ٹریولرز کے مطابق اس ٹرین کا ٹکٹ حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ قرعہ اندازی یا طویل انتظار کے بعد ہی کسی کو موقع ملتا ہے۔سیون اسٹارز ٹرین میں لکڑی سے بنے عالیشان کیبن، ذاتی باتھ رومز، کھڑکیوں سے قدرتی مناظراوراعلی درجے کی خوراک مہیا کی جاتی ہے۔یہ ٹرین جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں چلتی ہے اورمکمل شاہانہ تجربہ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :