سٹی پولیس کی مختلف کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار، گٹکا ماوا، آئس برآمد

جمعرات 17 جولائی 2025 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) گڈاپ اورملیر سٹی پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گٹکا ماوا، آئس اور رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سجاد علی ، فہیم احمد اور رحمت اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے، ان کے قبضے سے50کلوگٹکا ماوا،25گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :