مظفرگڑھ،ریسکیو واٹر سرچ ٹیم نے دریا ءمیں گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش دریا ءسے نکال لی

جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) مظفرگڑھ ریسکیو ٹیم نے دریا ءمیں گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش نکال کر لواحقین کے سپرد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز روہیلانوالی کی رہائشی 23 سالہ ثمینہ بی بی زوجہ وقار یونس ملتان روڈ پر پل چناب سے دریائے چناب میں گرنے سے ڈوب کر لاپتہ ہو گئی تھی۔ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے دو دن کی مسلسل سرچ کے بعد ثمینہ بی بی کی لاش تلاش کرکے دریا ءسے نکال کر ورثا ءکے سپرد کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :