بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 2019 سے اب تک 177 فورسز اہلکاروں نے خودکشی کی

جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 2019 سے اب تک 177 بھارتی فورسز اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں 177 فورسز اہلکاروں نے خودکشی کی جن میں سے چالیس کا تعلق پیرا ملٹری فورسز سے تھا۔ نائب وزیراعلی ٰ نے یہ بات بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی اجے چندراکر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔ وجے شرما کے پاس صوبائی وزارت داخلہ کا بھی قلمندان ہے ۔یہ رواں برس 15جون تک کے اعداد وشمار ہیں۔