ملتان میں سمگلنگ میں پکڑے گئے کروڑوں روپے کے مال کی نیلامی

جمعرات 17 جولائی 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کسٹم کلکٹریٹ آفس ملتان میں سمگلنگ میں پکڑے گئے کروڑوں روپے کے مال کی نیلامی کی گئی۔

(جاری ہے)

کلکٹر کسٹم سمیر مستنصر حسین تارڑ کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول احمد،سپریٹنڈنٹ آکشن رمضان سیال کی زیرنگرانی نیلامی میں غیر ملکی گاڑیاں،ٹائرز،سگریٹس،شاپنگ بیگز،سولر انورٹرز،سپیئر پارٹس،خشک دودھ،موبائل فونز ،بیٹریاں،پیٹرول،ڈیزل سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں۔نیلامی کا عمل شفاف ترین پایا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نیلامی کے شفاف طریقہ کار پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔