برطانیہ، مسجد میں چوہے چھوڑنے والے شخص کو 18 ماہ قید کی سزا

جمعہ 18 جولائی 2025 10:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کی مسجد کےقریب جنگلی چوہے چھوڑنے والے شخص کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق 66 سال کے ایڈمنڈ فاؤلر شیفیلڈ گرینڈ مسجد کے باہر اپنی گاڑی کے پچھلے حصے سے چوہے نکال رہے تھے جب سی سی ٹی وی کیمروں نے یہ منظر ریکارڈ کر لیا۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں چوہوں کو مسجد کی باڑ سے عمارت کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فاؤلر سزا سے پہلے مئی اور جون کے درمیان تین بار ایسا کر چکے ہیں۔ انہیں شیفیلڈ مجسٹریٹس کی عدالت نے نسلی طور پر ہراساں کرنے کے چار الزامات کے تحت 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے اور رہائی کے بعد ان پر مزید 18 ماہ تک مسجد کے قریب جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مسجد کے منیجر نے کہا کہ کمیونٹی کے افراد مزید ہراساں کیے جانے سے پریشان ہیں اور اب مسجد میں آنے سے بہت خوف زدہ ہیں۔