ریاض ، سعودی سیامی جڑواں بچیوں کو الگ کرنے کا آپریشن ،پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

جمعہ 18 جولائی 2025 13:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ریاض میں نیشنل گارڈ کے تحت قائم کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں واقع کنگ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ اسپتال میں سعودی سیامی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کو الگ کرنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اور اس وقت دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شروع کیا گیا۔