نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی، کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،مصطفی کمال

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی، کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ایوان بالا کو وفاقی وزیر تعلیم مصطفی کمال نے بتایاہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی ہیں اور اگر کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالشکورنے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہاکہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کے حوالے سے نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی جس نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد یہ طے کیا کہ کسی بھی میڈیکل کالج کی فیس 18لاکھ سے زائد نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ مئی میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور فیسیں جنوری میں لے لی جاتی ہیں جس پر فیصلہ ہوا کہ زائد فیسیں یا تو واپس کی جائیں گی یا پھراگلے سال کی فیس میں ایڈجسٹ کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ابھی تک کسی بھی جانب سے کوئی شکایت نہیں آئی ہے ہمارے پاس 5شکایات آئی تھی جس کو حل کر لیا گیا ہے۔