ڈیرہ مراد جمالی ،مین قومی شاہراہ پر نیشنل ہائی وے پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا

جمعہ 18 جولائی 2025 20:10

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مین قومی شاہراہ پر نیشنل ہائی وے پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ زرعی یونیورسٹی کے مقام پر دوران گشت ہائی وے پولیس کی گاڑی پر نا معلوم دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا جس کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس سے قبل بھی اسی مقام پر پولیس گاڑی کو بم کا نشانہ بنایا گیا تھا واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔