قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر خزاں میں داخلوں کے حوالے سےاجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں سال 2025میں داخلوں کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کے سینئر انتظامی اور تدریسی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سمسٹر خزاں کے داخلوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں داخلوں کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیاگیا۔

اس سے قبل وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے چین سے آئے ہوئے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جس میں تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں باہمی اشتراک کے امکانات پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :