لاہور ، 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

لاہور ، 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم ورغلا کر معصوم بچے کو اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم گھر کو تالے لگا کر بھاگ گیا، مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم حذیفہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :