دھان کی فصل کے لئےمخصوص پیسٹی سائیڈز کی فروخت اور استعمال پرمعیادی پابندی عائد

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ڈاکٹرمقصوداحمدنے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی بہتر پیداوارکے لئےمخصوص پیسٹی سائیڈز کی فروخت اور استعمال پر معیادی پابندی عائد کی گئی ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ دھان کی فصل کی بقا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پیسٹی سائیڈزکی وجہ سے دھان کی فصل اپنی قدرتی خوشبو سے محروم ہو جاتی ہے ،لہذاان مخصوص پیسٹی سائیڈز کی فروخت، خریداری اور استعمال پر 31 اکتوبر 2025 تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کی فہرست میں امیڈاکلوپرڈ، اسیٹامیپرڈ ، تھایامیتھاگزم ، کلورو پائیری فاس ،پروفینوفاس، بپروفیزن، ٹرائی ایزوفاس ،کاربینڈازم، تھائیوفینیٹ میتھائل، ٹرائی سائیکلازول، ٹیبوکونازول، فلوٹریافال اور ہیگزا کونازول شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ان مخصوص پیسٹی سائیڈز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :