الحمرا کلچرل کمپلیکس میں سوز وسلام کی محفل کا انعقاد

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) الحمرا کلچرل کمپلیکس گلبرگ 3 میں سوز وسلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ کو منعقدہ محفل کی صدارت نامور ادیب و دانشور عطا الحق قاسمی نے کی جبکہ کیپٹن (ر)عطا محمد خان مہمان خصوصی تھے۔محفل مسالمہ میں شعراء کرام نے کربلا کے شہداء کو عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ واقعہ کربلا میں محمدرسول ۖ کے خاندان کی ہمت اور بہادری نے تاریخ رقم کر دی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدرنے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین نے جھوٹی قوتوں کے مقابلہ میں سچ کا علم بلند کیا۔محفل مسالمہ میں نامور شعرا اقتدار جاوید باقی احمد پوری، خالد شریف، حمیدہ شاہین، سعد اللہ شاہ ندیم اورعزیر احمد ودیگر نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ محفل مسالمہ میں ڈاکٹر عائشہ عظیم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :