ہری پورپولیس نے3 رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے گھر میں ڈکیتی کرنے والا 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود ڈھیری روڈ اور محلہ بابو کے گھروں میں مختلف اوقات میں ڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے،مدعیان کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے تفتیشی سٹاف و دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے ملزمان اسامہ ،عمیر علی اور روح اللہ کو گرفتار کر کے 13 لاکھ 95 ہزار وپے نقدی،2 موبائل فون،طلائی زیورات اور وراداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 پستول برآمد کرلیے۔