چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد کی انٹرچینجز ، پیڈسٹرین بریجز ، مرکزی شاہراہوں کی بیوٹیفکشن و تزئین و آرائش کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کی انٹرچینجز ، پیڈسٹرین بریجز ، مرکزی شاہراہوں کی بیوٹیفکشن و تزئین و آرائش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ ،ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کی اپلفٹنگ اور بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، انٹرچینجز اور پیڈسٹرین برجز سمیت مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، دیدہ زیب مستقل لائٹس اور ایس ایم ڈی ایز کی تنصیب کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں راول چوک انٹرچینج کی بیوٹیفکیشن اور تزئین و آرائش کے حوالے سے مختلف ڈیزائن کی تجاویز پیش کی گئی ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ روال چوک انٹرچینج کے ڈیزائن میں تمام صوبوں سمیت اسلام آباد اور اکائیوں کی ثقافتی نمائندگی بھی شامل ھونی چاہیے، روال چوک انٹرچینج پر دیدہ زیب لائٹس اور جدید یس ایم ڈی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مرکزی شاہراہوں پر موجود پیڈسٹرین برجز کی اوور ہالنگ، مینٹیننس سمیت لائٹس اور ایس ایم ڈیز کی تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔

پارک روڈ پر نئے پیڈسٹرین بریجز کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں سی ڈی اے کی ایم پی او ونگ نے مرکزی شاہراہوں پر لین مارکنگ، کرب سٹونز کی مرمت اور پیچ ورک کے کاموں کے حوالے سے پیش رفت بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر کی جارہی ہے وہاں ایکسپریس وے، مارگلہ روڈ، کلب روڈ، پارک روڈ اور فیصل ایونیو کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان شاہراہوں پر لین مارکنگ، زیبرا کراسنگ ، فٹ پاتھ کی مرمت، میڈین اسٹرپس، گرین بیلٹس اور رائٹ آف وے کو خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے راؤنڈ آباؤٹس کی تزئین و آرائش اور اربن فاریسٹ کے منصوبوں کو آلودگی کم کرنے کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چئیرمن سی ڈی اے نے ممبر فنانس کو ضروری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا۔چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت دی کی مرکزی شاہراہوں کے کراسنگ پر پیلکن کراسنگ و سگنلنگ کے نظام کی تنصیب پر کام کیا جائے تاکہ پیدل چلنے واے بآسانی سڑکیں عبور کر سکے اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تزئین و آرائش اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے اس منصوبے کے تحت ماڈل شاہراہوں پر ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے کام کے ساتھ ساتھ مناسب جگہوں پر شجر کاری کی جائے۔ اسی طرح ان شاہراہوں پر جدید لائٹنگ کا انتظام بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام بڑے اور چھوٹے میں سہولیات میں مزید اضافہ کرنے اور جدید لائٹس نصب کرنے کی ہدایت کی۔

چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آبادکے ہر سیکٹر میں پارکس کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے جسمیں ٹریکس، جھولے، جدید لائٹنگ اور ہارٹیکلچر کے کام شامل ہوں۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی میں مزید اضافہ، ماحول دوست شہر ، سیاحتی اور تفریحی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔