کھاریاں، اسسٹنٹ کمشنر کی ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کارروائی ،ایک دکان سیل

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:11

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے شہر میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران اخلاق گیس شاپ پر غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اے سی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسی تمام دکانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ڈیکنٹنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :