لاس اینجلس میں گاڑی ہجوم پر چڑھادی گئی، 30 افراد زخمی

لاس اینجلس میں کار ہجوم پر چڑھانے کا واقعہ سینٹامانیکا بولیورڈ میں پیش آیا ،رپورٹ

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:46

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔امریکی حکام کے مطابق واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 3 زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔لاس اینجلس میں کار ہجوم پر چڑھانے کا واقعہ سینٹامانیکا بولیورڈ میں پیش آیا ہے۔