جرمنی، لوک میلے کے دوران آتش بازی سے 19 افراد زخمی

300سے زائد نمائش کنندگان دریائے رائن کے بائیں کنارے پر اپنے کھیل دکھا رہے تھے،حکام

اتوار 20 جولائی 2025 11:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)جرمن شہر ڈسلڈورف میں رائنکرمی فوک فیسٹیول کے دوران آتش بازی کے حادثے میں انیس افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں کم از کم ایک بچہ بھی شامل ہے اور ان میں سے چار شدید زخمی ہیں۔ بہت کم اونچائی پر ایک بڑی نمائش کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر آتش بازی سے دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کا خیال ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا۔منتظمین نے تقریبا رات 10 بج کر 45 منٹ پر واقعہ کے بعد تقریبات کو جلد ختم کر دیا۔ میلہ صبح سویرے تک کھلا رہنا تھا۔ منتظمین نے ایک بیان میں اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فیسٹیول کے ایک ترجمان نے وضاحت کی کہ اب اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ کیا میلے میں روایتی آتش بازی کا مظاہرہ اگلے سال بھی جاری رہے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :