سیالکوٹ‘ ڈسکہ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں مبینہ بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکہ ہوگیا‘ذرائع

اتوار 20 جولائی 2025 12:20

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقے سانے والی میں نوجوان مزدور دھماکے میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں مبینہ بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کنویں کے پاس بنا پختہ کمرہ دھماکے سے زمین بوس ہوگیا۔جانبحق ہونے والے مزدور کی شناخت بلال سکنہ بھلر اور زخمی کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :