کراچی میں پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف آگاہی واک کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

سائوتھ زون پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف آگہی مہم میں شرکا بینر و پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)کراچی کے ضلع سائوتھ میں انسداد منشیات اور آگاہی مہم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائوتھ زون پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف آگہی مہم کے سلسلے میں مرینہ کلب کے قریب واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی آئی جی سائوتھ ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ ، اے این ایف کے افسران اور اٹلی کے قونصل جنرل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ بچوں ، نوجوانوں اور خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کوئی پولیس کی کارکردگی دکھانا نہیں بلکہ ہمارا اصل مقصد منشیات فروشی کے خلاف سوسائٹی میں آواز اٹھانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کے سدباب کے لیے فزیکل ایکٹوٹیز ضروری ہیں اور ہم منشیات کی سپلائی کی روک تھام اور اس ملوث مافیاز کے خلاف سرگرم ہیں۔ ڈی آئی جی کراچی سائوتھ نے کہا کہ واک میں اٹلی کے قونصلیٹ جنرل کی شمولیت بھی خوش آئند ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اب تک 452 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ، تمام این جی او منشیات کی روک تھام کے آگہی پروگرام تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :