،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا بی ایچ یو شورکوٹ اور دین پور کا اچانک دورہ ، طبی سہولیات اور مریضوں کی شکایات کا جائزہ

اتوار 20 جولائی 2025 15:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عوامی ایجنڈا، عوامی مسائل پر فوری اقدامات،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، سید محمد ارسلان نے بی ایچ یو شورکوٹ اور دین پور کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، طبی سہولیات اور مریضوں کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی مسائل کو فوری حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :