سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ 25 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کیے،ترجمان

اتوار 20 جولائی 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سےرواں ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 25,427 چالان جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "کرائم فری پنجاب" کے تحت سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے مجموعی طور پر سگنل کی خلاف ورزی پر 276، زائد مال برداری پر 4,275، بغیر ڈرائیونگ لائسنس 3,029، بغیر رجسٹریشن 2,909، بغیر ہیلمٹ 1,005، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 588جبکہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 289 چالان کیے ۔

ترجمان نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، اور گاڑیوں کی مکمل رجسٹریشن و قانونی کاغذات کے ساتھ سفر کریں تاکہ ای چالان سے بچا جا سکے۔ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم روڈ سیفٹی، نظم و ضبط، اور حادثات کی روک تھام کے لیے جاری رکھی جائے گی۔