عمر ایوب خان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید میجر انور کاکڑ کو خراج تحسین

میجر انور کاکڑ نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے، بیان

اتوار 20 جولائی 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید میجر انور کاکڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میجر انور کاکڑ نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے۔ اپنے بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں وطن کے بہادر سپوت میجر انور کاکڑ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب خان نے کہا کہ میجر انور کاکڑ نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے۔ شہید کی یہ دلیرانہ قربانی قوم کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے۔ پوری قوم شہید کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شہدائ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ عمر ایوب خان نے میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا اور اس عظیم سانحے پر انہیں تنہا نہ چھوڑنے کا عزم دہرایا۔