ضلعی انتظامیہ بٹگرام کا تھاکوٹ بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن

پیر 21 جولائی 2025 13:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی زیر نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے ٹی ایم اے عملہ، پٹواری، مقامی پولیس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تعاون سے تھاکوٹ بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران تھاکوٹ بازار اور بنہ الائی روڈ کے ساتھ قدرتی آبی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، دکانوں اور دیگر کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر کے پانی کے بہاؤ کے راستے مکمل طور پر صاف کیے گئے۔ یہ مہم آبی گزرگاہوں کی بحالی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری ہے، تاکہ مون سون کے موسم میں ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ مہم تمام غیر قانونی رکاوٹوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا تجاوزات کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :