لبنان ، اسرائیل تنازع پر امریکا اسرائیل کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، امریکی خصوصی ایلچیی

صورتحال پر امریکا تشویش کا اظہار کر رہا ،شامی حکومت کو جوابدہ ٹہرانے کی ضرورت ہے،پریس کانفرنس

پیر 21 جولائی 2025 18:01

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)شام کیلئے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے کہاہے کہ لبنان اور اسرائیل تنازع پر امریکا اسرائیل کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل پر امریکا صرف اثر انداز ہو سکتا ہے۔امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ شام کی صورتحال پر امریکا تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔تھامس بیرک نے کہا کہ شامی حکومت کو جوابدہ ٹہرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :