آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے

پیر 21 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل عثمان مبارک کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل مدثر حسین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل عاصم ذکی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی ۔سابقہ کانسٹیبل محمد عمران شفیق کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :