غ* نامعلوم مسلح ڈاکووں نے مقامی شہری سے پچاس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا

پیر 21 جولائی 2025 20:55

(بورے والا(آن لائن)تھانہ صدر کی حدود مسلح ڈکیتی کی واردات، نامعلوم مسلح ڈاکووں نے مقامی شہری سے پچاس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر منہ میں زبردستی زہر انڈیل دیا، نوجوان ہسپتال پہنچ کر چل بسا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 457/ای بی کا رہائشی 23سالہ نوجوان صائم علی اپنی موٹر سائیکل پر بنک سے پچاس ہزار کی رقم لیکر گھر واپس جارہا تھا کہ ڈپٹی والی لاٹ کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اس روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر گن پوائنٹ پر زبردستی اسکے منہ میں زہر انڈیل دی اور موقع سے فرار ہوگئے مقامی لوگوں نے ریسکیو کو اطلاع دیکر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو موقع پر پہنچ گئے اور انکی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔