سپیکر قومی اسمبلی کا بنگلہ دیش ایئر فورس کے تربیتی طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

پیر 21 جولائی 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش ایئر فورس کے تربیتی طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں19 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیشی پارلیمان، حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیشی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نےحادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔