چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 700 من سے بڑھ کر1200من تک پہنچ گئی

منگل 22 جولائی 2025 13:11

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نیکاشتکاروں کوچقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہیکہ زرعی تحقیقی اداروں کے تجربات اور مشاہدوں کے باعث جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 700 من سے بڑھ کر1200من تک پہنچ گئی ہے اور اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار با آسانی 1500من فی ایکڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :