جلکھڈ اور بہسر میں لینڈ سلائیڈنگ، ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے سیاحوں میں فوڈ پیکجز تقسیم

منگل 22 جولائی 2025 13:44

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) وادی ناران کے علاقہ جلکھڈ اور بہسر میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے تحصیل انتظامیہ و ریونیو سٹاف کے ہمراہ ضلعی پولیس، این ایچ اے، کے ڈی اے، ریسکیو 1122، دیگر اداروں اور لوکل کمیونٹی کی طرف سے مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں متعدد سیاحوں کو گاڑیوں کے ہمراہ ریسکیو کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور خاص طور پر پاک آرمی کی جانب سے سیاحوں میں فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے گئے جبکہ ٹریفک کیلئے متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔ تمام اداروں کی کوششوں سے ایم این جے روڈ سے رات آپریشن کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو متبادل راستوں سے نکالا گیا جبکہ مزید سلائیڈ و بولڈرز کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :