بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

اسکول پر طیارہ گرنے سے جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں

منگل 22 جولائی 2025 15:27

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اسکول پر طیارہ گرنے سے جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔ جھلس کر زخمی ہونے والے بیشتر افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے کالج اور اسکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم اب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فورا بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔