نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر نے ضابطہ خلاف ورزی اور کم پیمائش پر بھٹہ اور پٹرول پمپ سیل کر دیا

منگل 22 جولائی 2025 16:32

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے مقداری پٹرولیم مصنوعات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کےلیے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک پٹرول پمپ کودوران پیمائش کمی کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ اور دوران چیکنگ بھٹہ خشت کا دورہ کیا۔ بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر تھا مگرموقع پر زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی جارہی تھی۔ بھٹہ کو زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :