بھکر ،ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں جاری ہیڈ ٹیچرز کے امتحانات کا موقع پر معائنہ کیا

منگل 22 جولائی 2025 16:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں جاری ہیڈ ٹیچرز کےامتحانات امتحانات کا موقع پر معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نےامتحانی عمل کا جائزہ لیا اور امتحانی ہال میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے امتحان میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او شازیہ توصیف بھی امتحانی مرکز میں موجود تھی ۔

ڈپٹی کمشنر امتحانات کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی نہ ہونے دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیڈ ٹیچر جیسے اہم منصب کے لیے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحانی نظام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا انتہائی لازم امر ہے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ تمام اُمیدوار اپنی محنت لگن اور خلوص کے ساتھ امتحان دیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :