کاشتکارگھیا توری کی فصل کو نقصان سے بچانے کے لئے معیاری زہروں کا سپرے کریں ، محکمہ زراعت

منگل 22 جولائی 2025 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباداسرار ارشدنے بتایاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحتمند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :