جو ہرآباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کی زیر صدارت شوگر پرائس کے سلسلے میں اجلاس

منگل 22 جولائی 2025 18:05

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت شوگر کنٹرول ریٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ای او انڈسٹریز عبداللہ، مارکیٹ کمیٹی، کوہ نور شوگر ملز کے نمائند گان اور انجمن تاجران جوہرآباد خوشاب کی کثیر تعداد موجود تھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ چینی کے ریٹ میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیاجا سکے، کوہ نور شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے 165 روپے فی کلو چینی سپلائرز کو ملے گی جبکہ بازاروں میں مارکیٹ ریٹ 173 روپے فی کلو دستیاب ہوگی انجمن تاجران نے صدر اجلاس کو مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چینی کے طے شدہ نرخوں اور ڈی سی ریٹ پر مکمل عملدرآمد بنایا یقینی جائے گا۔

\378