ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو اور سٹیل پل پر وال چاکنگ کے خاتمے کا عمل شروع

منگل 22 جولائی 2025 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کے خصوصی احکامات پر سیاحتی مقام فورٹ منرو اور سٹیل پل سے وال چاکنگ کے خاتمے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد قدرتی مناظر اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے، جنہیں وال چاکنگ سے شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔

(جاری ہے)

کمشنر کے احکامات کی روشنی میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ فورٹ منرو میں وال چاکنگ صاف کرنے میں مصروف ہے، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اہلکار سٹیل پل سے نشانات مٹانے کا کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ سرکاری اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، عوام وال چاکنگ جیسے منفی رجحانات سے باز رہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وال چاکنگ کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تاکہ ان خوبصورت مقامات کی دلکشی برقرار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :