گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینئر سیاستدان میاں محمداظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

بدھ 23 جولائی 2025 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئرسیاستدان،سابق گورنرپنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔