سعودی وزارت حج نے مزید 4عمرہ کمپنیوں کو کام سے روک دیا

بدھ 23 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کو مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر چار کمپنیوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے وزارت کے ضوابط کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کا چالان کیا گیا ہے ان کے کیس متعلقہ تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیے گئے جہاں ان کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت حج وعمرہ نے سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کریں۔وزارت کی ٹیمیں عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کے بارے میں تفتیش کرتی ہیں جس کا مقصد خلاف ورزیوں کا تدارک کرنا اور ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں سے نمٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :