
محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں دھان کی مناسب عمر کی پنیری منتقل کرنے کی ہدایت
بدھ 23 جولائی 2025 13:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر پنیری 40دن سے زیادہ عمر کی ہو گی تو کھیت میں منتقلی کے بعد اس کی شاخیں کم بنیں گی اور اس طرح پیداوار پر برا اثر پڑے گالہٰذا پنیری اکھاڑنے سے ایک دو دن قبل دیکھ لینا چاہیے کہ پنیری میں پانی موجود ہے کیونکہ اگر پانی موجود ہو گا تو مٹی نرم ہونے کی وجہ سے پنیری کو اکھاڑتے وقت جڑیں نہیں ٹوٹیں گی اور اگر پانی موجود نہ ہو تو پانی دے دینا چاہیے تاکہ پنیری باآسانی اکھاڑی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت بالکل ہموار ہونا اور اس میں پانی کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنیری کی مناسب عمر25 سے40 دن کی صورت میں ایک سوراخ میں دوپودے لگائیں کیونکہ پنیری کی مناسب عمر کی صورت میں ایک پودا یا دو پودے فی سوراخ لگانا ایک جیسی پیداوار دیتا ہے بشرطیکہ لاب کی منتقلی کے بعد ناغے پر کر دیئے جائیں لیکن عملی طو رپر کاشت کار ناغے پر نہیں کرتے اس لیے دو پودے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ عمر کی پنیری کم شاخیں بناتی ہے اس لیے فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ50دن سے زیادہ عمر کی پنیری منتقل نہ کی جائے ورنہ پیداوار میں 30 سے40 فیصد تک کمی ہو جائے گی کیونکہ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری گنڈھل ہو جاتی ہے اور ایسی پنیری سے پودوں کی تعداد فی سوراخ بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے واضح ہے کہ اگرپنیری زیادہ عمر کی ہو جائے تو فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن 50دن سے زیادہ عمر کی پنیر ی منتقل کرنا سودمند نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد80 ہزار ہو نی چاہئے۔مزید زراعت کی خبریں
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
-
دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت متاثرہ پودے زمین میں تلف کرنے کی ہدایت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.