کوہستان اپر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کمیلہ بازار، داسو اور گرد و نواح میں دریا کے کنارے مختلف مقامات کا دورہ، زیر آب آنے والے مختلف مکانات خالی کروا دیئے

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو ڈاکٹر فواد احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) خائب گل اور تحصیلدار نور لوہاج نے کمیلہ بازار، داسو اور گردونواح میں دریا کے کنارے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

زیر آب آنے والے مختلف مکانات کو خالی کروا کر مکینوں کو بالائی منزل شفٹ کروایا اور مقامی لوگوں کو اس خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اسسٹنٹ کمشنر سیو اور ایس ایچ او کمیلہ کے ہمراہ کارروائی کر کے دریا کے کنارے لکڑی پکڑ کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :