ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اہم اجلاس کاانعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 16:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر چھینہ ڈی ایس پی ٹریفک محمد عدنان،ڈی او انڈسٹری میڈم شفق ناز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےضلع کے روڈ سیفٹی اینڈ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مربوط وموثر حکمت عملی اپنائی جائے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت اوورلوڈنگ،کم عمر رکشہ ڈرائیور اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت گیر ایکشن لیں اور انکے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے متعلقہ زمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ جنرل بس سٹینڈز پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔