جدید اور موثر طریقہ کار سے فصلوں پر سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن پسرور شعیب رسول

بدھ 23 جولائی 2025 17:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن پسرور شعیب رسول نے کہا ہے کہ جدید اور موثر طریقہ کار سے فصلوں کو سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موثرطریقہ کار اپنانے سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ممکن ہے، جڑی بوٹی مار اسپرے کرنے کیلئے فلیٹ فین ٹی جیٹ شیلڈ والی نوزل کا استعمال کریں، اسپرے کے بعد مشین کو صاف پانی سے دھولیں اور کرم کش زہروں کے استعمال کیلئے ہالوکون نوزل استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ موثر اور بروقت اسپرے کرنے سے فصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے اور ہمیشہ اسپرے اس سے کروائیں جو پہلے سے تجربہ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے تاکہ زہریلے اسپرے کے نقصانات سے بچا سکے ، وقت اور ہوا کا تعین لازمی کر لیں۔

متعلقہ عنوان :