متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد اور بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،چیف سیکریٹری کلگت بلتستان

بدھ 23 جولائی 2025 19:40

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے موجودہ قدرتی آفات کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کی واضح اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں ممکن ہو سکیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور تمام وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :