نومئی جلائوگھیرائو : جیل ٹرائل کے دوران ڈیفنس کونسل کی تقرری کیخلاف درخواست پر عمر ایوب خان آئندہ سماعت پر عدالت طلب

بدھ 23 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی فیصل آباد میں 9مئی جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں جیل ٹرائل کے دوران ڈیفنس کونسل کی تقرری کیخلاف درخواست پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار عمر ایوب کے وکیل زین شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت فیصل آباد جیل میں عمرایوب خان کا ٹرائل کررہی ہے، ایک پیشی پر عمرایوب کے وکیل بابراعوان پیش نہیں ہوئے توالتوا کی درخواست خارج کردی گئی، ان کی مرضی کے بغیر ڈیفنس کونسل مقرر کرکے ان سے سرکاری گواہان پر جرح کرائی گئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈیفنس کونسل کی تقرری کو چیلنج کیا، عدالت نے کہا آپ نے تمام وکالت نامے واپس لینے کی درخواستیں دائر کیں تو اس وقت ملزم وہاں موجود تھا وکیل نے جواب دیا ان کی ہدایات پر درخواستیں دائرکی گئیں۔