چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ کی قیادت میں مکینیکل انجینئرز کی ایک ٹیم کا گوادر پورٹ میں قائم واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ کا تفصیلی دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ کی قیادت میں مکینیکل انجینئرز کی ایک ٹیم نے گوادر پورٹ میں قائم واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹیم نے پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مکینیکل انجینئرز نے پلانٹ سے حاصل شدہ پانی کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور رپورٹ دی کہ پانی کا معیار عالمی ادار صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہیں اور یہ پانی انسانی استعمال کے لیے محفوظ اور پینے کے قابل ہے۔

چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ پلانٹ کی فعالیت اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :